ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں بیچ سڑک پر کار میں لگی آگ۔ ڈرائیور کو نہیں پہنچا کوئی نقصان

منگلورو میں بیچ سڑک پر کار میں لگی آگ۔ ڈرائیور کو نہیں پہنچا کوئی نقصان

Wed, 31 Jul 2019 19:39:55    S.O. News Service

منگلورو31/جولائی(ایس او نیوز) شہر کے جیل روڈ پر ایک کار کاڈرئیور خوش قسمتی سے بغیر کسی نقصان کے زندہ سلامت بچ گیا جبکہ بیچ سڑک پر اس کی کار میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

بتایاجاتا ہے کہ کار میں آگ لگنے کا واقعہ آج دوپہر میں پیش آیا جب وکرم نامی شخص جیل روڈ سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے گزررہا تھا۔کار میں اچانک کار کے اگلے حصے سے دھواں نکلتے دیکھ کر وکرم نے کار سے باہرچھلانگ لگائی اوراپنی جان بچائی۔جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھاتا تب تک کار کا آدھا حصہ جل کر خاکستر ہوچکا تھا۔وکرم کا کہنا تھا کہ کار کا ایئر کنڈیشنر سسٹم ڈھنگ سے کام نہیں کررہاتھا اس لئے اس نے کولنگ کو بہتر بنانے کے لئے کار ورک شاپ میں دی تھی۔ پھر وہاں سے مرمت کے بعدجب وہ کار واپس لے جارہاتھا تو اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔
 


Share: